جوئے کے اڈوں پر چھاپے، 10 ملزمان گرفتار، 62 ہزار روپے برآمد

September 23, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے جوئے کے اڈوں پر چھاپے مار کر 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے تفصیل کے مطابق قطب پور پولیس نے اطلاع ملنے پر جوئے کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا جہاں پر ملزمان مزمل، صادق، مشتاق، مہتاب، تنویر، کلیم، عمران اکرم، سراج اور رضوان لڈو کے ذریعے جوا کھیل رہے تھے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگی ہوئی رقم 62 ہزار روپے برآمد ہوئے دریں اثنا قطب پور پولیس نے ہی غلام یاسین کو آکڑہ جوئے کی پرچیاں فروخت کرنے کے الزام میں چونگی نمبر 22 سے غلام یاسین کو گرفتار کیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج۔اظہر مسعود نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ شوکت علی نے اس سے 15 لاکھ روپے ادھار لئے تھے ملزم نے رقم واپس کرنے کے لئے اسے چیک دیا مگر ملزم کے اکاونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک کیش نہیں ہوسکا ۔