علی اسد کا کامن ویلتھ گیمز ٹرائلز سے قبل ممنوعہ ادویہ لینے کا انکشاف

September 24, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر)علی اسد کا کامن ویلتھ گیمز ٹرائلز سے قبل ممنوعہ ادویہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ریسلر علی اسد کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم نہیں دی گئی تھی، انہیں یہ رقم قومی اسپورٹس پالیسی کے تحت برانز میڈل جیتنے پر ملنا تھی۔گولڈ میڈلسٹ کو 50 جبکہ سلور میڈلسٹ کو 20لاکھ روپے بطور انعام دئے جاتے ہیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے علی اسد کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، انہیں پیر کو پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے بھی لاہور طلب کیا ہے۔ ریسلنگ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرائلز سے قبل ہی قوت بخش ادویات استعمال کی تھی۔ کیمپ کے دوران کوئی ڈاکٹر نہیں ہوتا جو کھلاڑیوں کو کھانے پینے سے متعلق بریفنگ دے۔