اچھا کریں تب بھی تنقید ہوتی ہے، بابر

September 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ا چھا کریں تب بھی تنقید ہوتی ہے اور نہ کریں تب تو سب تیار ہی ہوتے ہیں۔ جب غلطیاں کرتے ہیں تو اس پر بات کر کے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا رضوان کے ساتھ ساتویں سنچری پارٹنر شپ سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ ہمارا تال میل بہت اچھا ہے، کبھی کبھی بغیر کال کے بھی رنز لے لیتے ہیں، کوشش کرتے ہیں کہ ایسا اسٹیج سیٹ کریں ۔