کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ ہفتے کو شروع ہورہا ہے۔ میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز سلیکٹ الیون اک چار روزہ میچ ڈرا ہوگیا تاہم پاکستان کے بیٹرز اور بولرز کو اس میچ سے پریکٹس ملی۔ میچ کے آخری دن کے فاسٹ بولر محمد علی کی پانچ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی دکھائی۔ کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر219 رنز بنائے تھے۔ محمد رضوان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ امام دونوں اننگز میں ناکام رہے۔محمد رضوان 4 ، امام الحق 14 ، سلمان علی آغا 14 علی عثمان نے 38 رنز بنائے۔ اویس ظفر نے4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 64 اور عبداللہ فضل نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل میزبان سائیڈ 279 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ محمد علی نے 37 رنز دے کر 5 جبکہ عامر جمال اور علی عثمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔