کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم میں چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان خواتین انڈر 19نےچھ وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے سیریز دو دو سے برابرکردی۔ بدھ کوجنوبی افریقا نے8 وکٹ پر109رنزبنائے۔ماہ نور زیب اور روزینہ اکرم نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔پاکستان نے چار گیندیں پہلے ہدف عبور کر لیا۔ ذوفشان ایاز 44اور فضا فیاض نے28 رنز بنائے دونوں آؤٹ نہیں ہوئیں۔