کراچی (اسٹاف رپورٹر)23 ویں کامن ویلتھ گیمز جمعرات سے رنگا رنگ تقریب میں گلاسگو میں شروع ہوں گے، جس میں 74ملکوں کے تین ہزار سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے ، پاکستان کے21کھلاڑی جن میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی پر چم اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور خاتون ایتھلیٹ فاطمہ زہرا تھامے گے، دستے کی قیادت چیف ڈی مشن میجر جنرل عادل رحمانی کریں گے۔