• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ون ڈے: فیروزہ کے 77 رنز، پاکستان سری لنکا کیخلاف کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گل فیروزہ نے سری لنکا کے خلاف 77گیندوں پر78رنزبناکر پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں پانچ وکٹ سے کامیابی دلوادی۔ پاکستان نے211رنز کا ہدف42 گیند پہلے عبور کرلیا ۔ ہمبن ٹوٹا میں جمعرات کو نشرہ سندھو کی 42 رنز کے عوض 3 وکٹوں کی کارکردگی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو 9 وکٹوں پر 210 رنز تک محدود کردیا ۔ ہوم سائیڈ کو گنارتنے اور چماری اتاپتو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ لیکن آخری سات اوورز میں 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں گرنے سے ٹیم 210 تک محدود رہ گئی۔ ہدف کے تعاقب میں فیروزہ نے اپنی مسلسل چوتھی ون ڈے نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے سدرہ امین کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 90 رنز جوڑے، سدرہ امین نے 94 گیندوں پر 57 رنز بنائے ۔

اسپورٹس سے مزید