کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورے کے شیڈول میں ردو بدل کردیا گیا ہے ۔ ٹی 20 میچز اب ہمبنٹوٹا کی جگہ دمبولا میں 31 جولائی، دو اور چار اگست کو کھیلے جائیں گے ۔ ون ڈے کی تاریخوں میں ردو بدل نہیں کیا گیا۔ فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 میں ون ڈے میچوں کی سیریز کاپہلا میچ جمعرات کو ہمبن ٹوٹا میں کھیلے گی۔ بقیہ دو میچ 25 اور 28 جولائی کو شیڈول ہیں۔ ون ڈے سیریز کے بعد کپتان فاطمہ ثنا دی ہنڈریڈ ویمنز کیلئے انگلینڈ روانہ ہوں گی۔ ان کی جگہ منیبہ علی صدیقی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گی۔ 19 سالہ دائیں ہاتھ کی بیٹر ماہم انیس اور سائرہ جبین کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ شامل کیا گیا ہے۔