کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے منگل کوکولمبو سےہمبنٹوٹا پہنچنے کے بعدپہلےٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی ۔نیٹ سیشن سے قبل فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز میں کھلاڑیوں کی شرکت کی ۔اسکواڈ کولمبو میں ایک رات قیام کے بعد دوپہر کو ساحلی شہر ہمبنٹوٹا پہنچا تھا ۔