کراچی(اسٹاف رپورٹر)38ویں پاکستان اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل حسن ہادی خان نے جیت لیا۔ ایونٹ میں ملک بھر کے 80بہترین کھلاڑی شریک ہوئے۔حسن ہادی خان نے 27 میں سے 20 میچز جیت کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ آخری مقابلے میں 14سالہ احمد سلمان کو شکست دے کر قومی چیمپئن بن گئے اور وننگ ٹرافی حاصل کی ۔مہمان خصوصی ندیم عمر نے انعامات تقسیم کیے۔