کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ندیم عمر کراچی جبکہ طارق سرور تین، تین سال کیلئے بہاول پور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ کے سی سی اے کے مطابق ندیم عمر نے 15 ووٹ حاصل کیے ۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد صدر منتخب ندیم عمر اور سیکریٹری منتخب علی حسین نے 15 ووٹرز، کلب نمائندوں اور اپنے پینل کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا ندیم عمر نے کہا ہے کہ کراچی کی دو ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی میں شریک ہوں گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مشکور ہیں۔