اسپتالوں کے حالات بہترکرنے کیلئے کوشاں ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

September 24, 2022

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج،گنگارام ہسپتال لاہورمیں زیرتعمیر مدراینڈچائلڈ بلاک،نئے مختلف زیرتعمیر سرکاری ہسپتالوں کی ایس این ایز،ملتان میں نشترٹو،ڈی ایچ کیوہسپتال گجرانوالہ کی ٹیچنگ ہسپتال میں منتقلی، انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن راولپنڈی، نارروال اوراوکاڑہ میں میڈیکل کالج کی تعمیراور ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ایم آرآئی اور سی ٹی سکین مشینوں کی آؤٹ سورسنگ کے اقدامات کاجائزہ لیا ۔ سپیشل سیکرٹری محمد عثمان اور چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ پنجاب میں صحت کے تمام منصوبوں پرپیش رفت جاری ہے۔ پنجاب کے ٹیچنگ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ پنجاب میں 11مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔پنجاب میں 23بڑے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔