موسمیاتی تبدیلیوں کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے، قرض نہیں حق مانگا جائے، مقررین

September 24, 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)ر اولپنڈی اور اسلام آباد کی مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام کلائمیٹ ایکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے کہا کہ گلوبل نارتھ دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کا باعث بن رہا ہے مگر اس کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے باعث ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے ، ہمیں قرض نہیں بلکہ حق مانگنا چاہئے ،جمعہ کے روز ایف نائن پارک میں امپیکٹ ، وی فکسر، انوائرمنٹل چینج میکرز، فرائیڈے فار فیوچر پاکستان ، الخدمت فائونڈیشن پاکستان، نسٹ ایس ڈی جی سٹوڈنٹس ہب ، پروگریسو سٹوڈنٹس سمیت دیگر کے زیر اہتمام کلائمیٹ ایکشن ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارے سربراہوں کو بھیک مانگنے کی بجائے اپنا حق مانگنا چاہئے ، ہمیں قرضے کی نہیں حق کی ضرورت ہے ۔جو قومیں کلائمیٹ چینج کا باعث بن رہی ہیں تقریب میں ان سے معاوضے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔