سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کی 2 سمسٹرز کی فیسیں موخر

September 24, 2022

اسلام آباد (پرویز شوکت، وقائع نگار) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے زیر تعلیم طالب علموں کی 2 سمسٹرز کی فیسیں موخر کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت متاثرہ طالب علموں کی دادرسی کے لئے پروگرام کا آغاز کرے گی۔تمام جامعات کے لئے 10سے 15فیصد بجٹ فاصلاتی نظام تعلیم کے لئے مختص کرنا لازم قرار دے دیا ہے۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے گفتگو میں کہا کہ فاصلاتی نظام تعلیم کے بجٹ کو ہر جامعہ کے لئے 50فیصد تک لے کر جائیں گے۔ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ معذور طلبہ اور اساتذہ کے 2فیصد کوٹے سے متعلق پالیسی پر سختی سے عمل کررہے ہیں۔ معذور طلبہ کو ٹیوشن فیس اور ہاسٹل فیس سے مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔ ہم نے بیشتر جامعات میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سائبر سکیورٹی سے متعلق پروگرام شروع کر دیئے ہیں۔