• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شہداء کی فیملیوں میں چیک تقسیم کیےگئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں شہداء کی فیملیوں میں چیک تقسیم کیےگئے ، اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ چیک کی تقسیم اس امر کا اظہار ہے کہ ہم ہر موقع پر شہداء کی فیملیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں، شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، ملک و قوم کے تحفظ کیلئے اپنا کل قربان کرنے والے عظیم سپوتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے کہاکہ شہداء کے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، خوشی اور غم کی ہر گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں، قوم کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید