• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی راولپنڈی کا طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ ،،طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور ممبر صوبائی اسمبلی اسمہ عباسی کے ہمراہ بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی یونٹ اور مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو فوری اور معیاری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر، ایم این اے اور ایم پی اے نے حکومت پنجاب کے عوامی فلاحی پروگرام نگہبان افطار پروگرام کے تحت قائم افطار دسترخوان کا بھی دورہ کیا۔ ایم این اے طاہرہ اورنگزیب اور ایم پی اے اسمہ عباسی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کے ذریعے ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اسلام آباد سے مزید