راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے زیر اہتمام تحفظِ ناموسِ رسالت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مقررین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی نگرانی ضروری ہے۔اجلاس سے صدر بار ساجد اعوان، نائب صدر شازیہ یاسین ہاشمی، جنرل سیکرٹری بار قمر الحق خان نیازی، جوائنٹ سیکرٹری احسن سلیم منج، ممبر پنجاب بار کونسل شاہد عباسی، صدر ہائی کورٹ بار سعید یوسف خان، احسان ستی، شہزاد ثمر اور ملک صالح ایڈووکیٹ نے کہا کہ نئی نسل سوشل میڈیا پرسوچے سمجھے بغیر کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایسے اقدامات کر بیٹھتے ہیں جو توہینِ رسالت کے زمرے میں آ جاتے ہیں۔