• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ملزم گرفتار،ساڑھے 16 کلو سے زائدچرس برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے ایک بڑے منشیات سپلائر سمیت 5 ملزموں کو گرفتار کرکےساڑھے 16 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ،تھانہ صادق آباد پولیس نے بڑے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کی، ملزم قبل ازیں منشیات کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ بھی ہے،تھانہ دھمیال پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے2 کلو 40 گرام چرس ،وارث خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو400 گرام چرس ،نصیر آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو260 گرام چرس جب کہ تھانہ سول لائنز پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 100گرام چرس برآمد کی۔
اسلام آباد سے مزید