غیر قانونی تارکین وطن نے انگلش چینل کراس کرنے کا نیا ریکارڈ بنا دیا

September 25, 2022

راچڈیل (نمائندہ جنگ) ایک ہی دن میں 11سو سے زائد غیر قانونی مہاجرین نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کر کے نیا بلند ترین ریکارڈ قائم کر دیا، وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ 1150 افراد کو لے جانے والی 21کشتیوں کو روکا گیا جو رواں سال روزانہ کی تیسری سب سے بڑی تعداد ہے۔ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ کراسنگ میں مسلسل اضافہ ہمارے امیگریشن قوانین کا واضح غلط استعمال،کمزور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا اور غیر اخلاقی جرائم پیشہ گروہوں کی مالی معاونت ہے، جھوٹ کے باوجود انہیں لوگوں کے اسمگلروں نے بیچ دیا ہے، غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہونے کے لیے محفوظ ممالک سے سفر کرنے والے تارکین وطن کو یہاں نئی زندگی شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، 14 اپریل کو اس وقت کی سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل نے روانڈا کے ساتھ ایک دنیا کا پہلا معاہدہ قرار دیا جس کے تحت مشرقی افریقی ملک ایسے تارکین وطن کو وصول کرے گا جنہیں برطانیہ غیر قانونی طور پر پہنچے کے بعد ناقابل قبول قرار دیگا امیگریشن کے نئے قوانین پر اس وقت عمل نہ ہو سکا ۔