ایرانی ویب سائٹس پر ایک اور سائبر حملہ

September 25, 2022

تہران(نیوز ڈیسک) ایران میں نامعلوم ہیکروں کی جانب سے ایک بار پھر سرکاری ویب سائٹوںکو نشانہ بنادیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حملے میں ایرانی وزارت ثقافت اور مرکزی بینک کی ویب سائٹ کو ہیکروں کے ایک گروپ نے کامیاب سائبرحملے کا نشانہ بنایا۔ ہیکنگ کی دنیا میں مشہور انانیمس گروپ نے مرکزی بینک کے ساتھ ایرانی وزارت ثقافت و رہنمائی کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس کو بھی ہیک کر کے دوبارہ کام پر واپس آنے سے قبل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔