عذیر بلوچ نے سب جیل میں آٹھ سال گزاری گئی زندگی کی درخواست جمع کرادی

September 25, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ نے سب جیل میں آٹھ سال گزاری گئی زندگی کی درخواست جمع کرادی۔ سینٹرل جیل منتقلی کی اپیل کردی۔ عذیر بلوچ کی والدہ کی جانب سے بھی چند روز پہلے سینٹرل جیل منتقلی کی درخواستیں دی گئی مگر کو ئی شنوائی نہیں ہوئی جس پر آج عذیر بلوچ نے تنگ آکر ایک اور درخواست جمع کرائی کہ مجھے رینجرز حراست کی سب جیل میں کوئی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔