اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

September 25, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،8 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن ٹومیں سلطان محمدخان اوران کادوست اپنی گاڑی کاٹائرتبدیل کررہے تھے کہ دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پران کاموبائل اور28ہزارپانچ سوروپے چھین کرلے گئے ،تھانہ ترنول کے علاقہ سیکٹر بی 17میں عزیزالرحمان کی گیس سلنڈروں کی دکان سے دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرساٹھ ہزارروپے چھین کرلے گئے ، تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ آئی نائن میں دوموٹرسائیکل سوار شیرازاوراس کے دوست سے گن پوائنٹ پردوموبائل اورساڑھے پانچ ہزارروپے چھین کرلے گئے۔ تھانہ آبپارہ کے علاقہ سیکٹرجی سکس فورمیں سیدعاصمعلیشاہ کے گھرسے ان کاپالتوکتاچوری ہوگیا،تھانہ کوہسارکے علاقہ بلیوایریاکی پارکنگ میں طارق عزیراپنی گاڑی کھڑی کرکے فیملی کے ہمراہ کھاناکھانے گئے واپس آئے تو گاڑی کی سائیڈعینک کاشیشہ ٹوٹاہواتھا نامعلوم چور ان کی کارمیں سے ان کاموبائل فون اورپالتوبلی چوری کرکے لے گیا،تھانہ کوہسارکے علاقہ ایف سیون فورمیں محمدعمارکیگھریلو ملازمہشہانہ ایک آئی پیڈ ، دو گھڑیاں ، دو طلائی انگوٹھیاں کل مالیتی 8 لاکھ روپے چوری کرکے لے گئی ،تھانہ مارگلہ کے علاقہ سیکٹرایف ایٹ ون میں ثمرمن اللہ کے کمرے سے 10تولے وزنی طلائی زیورات چوری ہوگئے ،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن مرکزمیں عامرسلیمان کی رہائش گاہ سے تین موبائل اوردولاکھ 70ہزارروپے چوری ہوگئے ،تھانہ ترنول کے علاقہ میں الائیڈبنک میں آپریشن منیجرعمران محمودکی ٹیبل سے ان کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ رمناکے علاقہ جی الیون فورمیں غضنفرعلی کی تین بکریاں چوری ہوگئیں ،تھانہ انڈسٹریل ایریامیں کچنارپارک کے قریب اسلام آبادپولیس کی خاتون ملازمہ صبا تبریز کاموبائل موٹرسائیکل سوارچھین کرلے گئے ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی ٹین فورمیں محمدطاہرکے گھرسے پسٹل اورقیمتی گھڑیاں چوری ہوگئیں ،تھانہ نون کے علاقہ آئی چودہ ون میں تین موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرحامدحسین سے بیگ چھین کرلے گئے جس میں 6تولہ کے طلائی زیور ، پچیس سوروپے ، موبائل اور پسٹل تھا،تھانہ شہزادٹاؤن کے علاقہ ہاسٹل سٹی میں شاپ سے نمرہ کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ کھنہ کے علاقہ اسلام آبادہائی وے پر دوموٹرسائیکل سوارجنیدعباسی کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ کورال کے علاقہ میںشمریزعلی رائڈرکے موٹرسائیکل پردولڑکے سکول سٹاپ جانے کے لئے بیٹھے اورصنم چوک میں پہنچ کراسے ایک گلی میں لے گئے جہاں انہوں نے پسٹل نکال لئے اوراس سے موٹرسائیکل اورپانچ ہزارتین سوروپے چھین کرلے گئے ،تھانہ کرپاکے علاقہ میں دومسلح اشخاص گن پوائنٹ پرفریادعلی سےموٹرسائیکل ،موبائل ،دوہزارروپے وغیرہ چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ نیلورکے علاقہ تمیرمیں عابدحسین کی دوبھینسیں چوری ہوگئیں ،تھانہ لوہی بھیرکے علاقہ فیز4میں سید حسن علی کے والدینکاررپورچمیں گاڑی کررہے تھے کہ2موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر اس کے والد سےپرس جس میں 35ہزا ر روپےشناختیکارڈ،ا ےٹی ایمکارڈ ،ڈرائیونگلائسنس اوروالدہ سے ہینڈبیگ جس میں62ہزا رروپے ،طلائیانگوٹھی ،ڈائمنڈنوزپن ،طلائی کانٹے ،شناختی کارڈ،برسلیٹ،بالیاں تھیں اورگلے میں پہنی طلائی چین اترواکرلے گئے ۔