سرکاری ہاؤسنگ اسکیموں میں اخبار فروشوں کیلئے پلاٹ مختص کئے جائیں، اخبار فروش یونین

September 25, 2022

پشاور( وقائع نگار) سرکاری ہائوسنگ سکیموں میں اخبارفروشوں کیلئے پلاٹ مختص کئے جائیں۔ اخبارفروش بھی اس ملک کے شہری ہیں انہیں نظراندازکرناظلم و زیادتی اورسراسرناانصافی ہے ایک مشترکہ بیان میں اخبارفروش یونین ضلع پشاورکے صدررضاخان اورسیکرٹری اطلاعات رحمن گل مہمند نے کہا کہ سوشل میڈیاکی وجہ سے اخبارفروشوں کی زندگی مشکل ہوگئی ہے ان کیلئے دووقت کی روٹی کمانابھی مشکل ہوگیاہے حکومت ان کے گھروں کے چولہے جلنے کیلئے ان کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ منشیات کے عادی افرادکوتونوکریاں دی جارہی ہیں لیکن اخبارفروشوں کومسلسل نظراندازکیاجارہاہے حکومت اخبارفروشوں کیلئے بھی سرکاری نوکری کاکوٹہ مختص کرے