کھلاڑیوں پر ورک لوڈ کم کرکے تازہ دم رکھنا چاہتے ہیں، رمیز راجا

September 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں پر ورک لوڈ کم کرکے انہیں تازہ دم رکھنا چاہتے ہیں ،کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ سے روک نہیں سکتے۔کرکٹ کا میلہ کرکٹرز کی وجہ سے ہے، ضروری ہے کہ کرکٹرز کو کچھ واپس دیں، ہر سطح پر ان کھلاڑیوں کی پذیرائی ضروری ہے۔مستقبل میں دیکھ کر فیصلہ کریں گے، کھلاڑی کو کس لیگ میں بھیجنا ہے اور کہاں نہیں۔رمیز راجا نے کہا کہ اسٹیڈیمز کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام کر رہے ہیں۔