سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 419 افراد ڈینگی وائرس کا شکار

September 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 419 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی سے متاثرہ افراد میں سے 343کا تعلق کراچی سے ہے، حیدرآباد میں 52اور میرپور خاص میں 8، سکھر اور لاڑکانہ میں تین تین ، ضلع سانگھڑ، گھوٹکی اور شکار پور میں دو دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔