اطالوی کیفے کی لیڈز کونسل سے رات گئے تک شراب فروخت کی اجازت طلب

September 26, 2022

لیڈز(نمائندہ جنگ)لیڈز میں اطالوی کیفے کے پڑوسیوں نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ اگر اسے دیر سے کھلا رہنے دیا گیا تو یہ علاقہ "مگالوف کی پٹی" میں تبدیل ہو جائے گا،کیفے مالک نے ہیروگیٹ روڈ پر لیڈز سٹی کونسل سے رات 10 بجے تک شراب فروخت کرنے کی اجازت طلب کی ہے،فی الحال یہ شام 5.30 پر بند ہوتا ہے،کیفے کے مالک نے ایک سماعت میں بتایا کہ اگر توسیع دی جاتی ہے تو وہ ہر رات دیر سے کھولنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا، وسیع ڈیمانڈ کی بنیاد پر کچھ وقت کے لیے ایسا کرے گا،کیفے کے آس پاس رہنے والے پڑوسیوں نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔،کیفے کو دیر تک کھلنے کی اجازت ملنے سے دیگر مقامی کاروبار بھی دیر سے کھلے رہیں گے،جس سے ان کے آرام میں یقینی خلل پیدا ہو گا، کیفے کے دیر تک کھلنے کے کیس سے متعلق ایک اعتراض کنندہ جان چیڈوک نے کورٹ کو بتایا جب ہم نے اپنی پراپرٹی خریدی تھی تو ہمیں معلوم تھا کہ کیفے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا،اگر کیفے کھلنے کا وقت مختلف ہوتا تو ہم پراپرٹی نہیں خریدتے ،بنیادی مسئلہ شور ہے، کاریں کافی کے لیے اندر جا رہی ہیں اور میری رسائی کو محدود کر رہی ہیں اور یہ دن کے وقت ہے،رات گئے تک اسے جاری رکھنا میری رائے میں مناسب نہیں ہے،آپ لوگوں کے خلاف پولیس کمپلین نہیں کر سکتے جب وہ شراب پیتے ہیں،اس کا اثر ہماری اور فیملی کی زندگیوں پر پڑے گا،دوسرے ہمسایہ کاروباروں کے رات گئے کھلنے کے امکان کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے، مسٹر چاڈوک نے مزید کہا ہم نہیں چاہتے کہ یہ میگالوف کی پٹی میں تبدیل ہو۔