برطانوی ٹکٹ ہولڈر نے 171 ملین پونڈ کا یورو ملینز جیک پاٹ جیت لیا

September 26, 2022

لندن (پی اے) برطانوی ٹکٹ ہولڈر نے جمعہ کو 171 ملین پونڈ کا یورو ملینز جیک پاٹ جیت لیا۔ اس جیت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ سنڈے ٹائمز رچ لسٹ کے مطابق اگر یہ جیک پاٹ سنگل ٹکٹ ہولڈر جیتا ہے تو وہ ایڈل یا اوزی اوسبورن سے زیادہ امیر بن جائے گا۔ 100 ملین پونڈ سے زائد کا جیک پاٹ صرف 16 برطانوی پلیئرز جیت پائے ہیں، جمعہ کا پرائز تیسرا بڑا برطانوی پرائز ہے۔ جمعہ کو جیک پاٹ جیتنے والے نمبرز ‘ 14‘ 15 ‘ 22 ‘ 35 اور 48 کے ساتھ 3 اور 8 لکی سٹار نمبرز سلیکٹڈ تھے۔ جولائی میں برطانیہ کا ایک ٹکٹ ہولڈر 195 ملین پونڈ کا انعام جیتا تھا جو ملک کا سب سے بڑا لاٹری جیتنے والا بن گیا تھا۔ یورو ملینز گیم 9 ملکوں میں کھیلا جاتا ہے۔ برطانیہ کے سب سے بڑے لاٹری ونرز کی فہرست حسب ذیل ہے۔ جولائی 2022 گمنام ٹکٹ ہولڈر 195707000 پونڈ،مئی 2022 جو اینڈ جیس تھاویٹ گلوسسٹر 184262899 پونڈ،ستمبر 2022 ابھی تک ٹکٹ ہولڈر کی تصدیق نہیں ہوئی 171000000 پونڈ،اکتوبر 2019 گمنام ٹکٹ ہولڈر 170221000 پونڈ،جولائی 2011 کولن اینڈ کرس ویئر نارتھ ائرشائر 161653000 پونڈ،اگست 2012 ایڈریان اینڈ گلیان بیفورڈ کیمبرج شائر 148656000 پونڈ۔