فریال منیر کا اعزاز

September 26, 2022

پشاور(جنگ نیوز) میونسپل انٹر کالج برائے خواتین شاہی باغ پشاور کی ہونہار طالب علم فریال منیر نے نویں جماعت میں 502 نمبر لیکر کالج میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ رواں سال پشاور کی سطح پر سرکاری سکولوں کے نتائج کافی کمزور رہے۔ اس صورتحال میں فریال منیر نے اپنی کامیابی کو اللہ کے خصوصی کرم ‘ والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار ہوئے کہا کہ انشا اللہ وہ ڈاکٹر بن کر خدمت کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گی۔