ماحور شہزاد بیڈمنٹن کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

September 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ) اولمپک میں پاکستان کی پہلی بیڈمنٹن کھلاڑی اور مسلسل چھ بار پاکستان کی قومی بیڈمنٹن چیمپئن رہنے والی ماحور شہزاد کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت منعقدہپرائم منسٹریوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بیڈمنٹن کے لیےبرانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔یہ پروگرام وزیرِ اعظم پاکستان کی معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجواناں شیزا فاطمہ خواجہ کی ہدایات پر منعقد ہورہا ہے۔