ہائی کورٹ نے واسا سب انجینئر کو ملازمت پر بحال کر دیا

September 27, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹر (سائنس میتھ) کو نوکری سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر محمد کاشف گل نے کونسل محمد باصر سکھانی ایڈووکیٹ کے ذریعے رٹ دائر کی۔جسٹس عابد حسین چٹھہ کے حکم پر واسا ملتان کے ڈائریکٹر ایڈ من نے سب انجینئر عبدالقادر عابد کو ملازمت پر بحال کردیا ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد سپورٹس اینڈ جمنازیم راجن پور کے چوکیدار ذیشان نواز کی رٹ درخواست پر ڈائیریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر راجن پور کو حکم دیا ہے اور انٹیرم ریلیف دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تا فیصلہ اس کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا جائے۔ جسٹس شکیل احمد نے بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم الطاف حسین کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری مدعی کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ کے دلائیل کی سماعت کے بعد خارج کردی۔جسٹس شمس محمود مرزا نے چار افراد کے پرانے ٹریفک لائسنس کی تجدید نہ کرنے سے متعلق درخواست پر ایس پی ٹریفک لاہور کو حکم دیا ہے کہ معاملے پر دو ہفتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔