عوام کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، ارباب جہانداد

September 27, 2022

پشاور ( جنگ نیوز ) ڈیڈیک چیئرمین و ایم پی اے ارباب جہانداد وفوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس و احیائے پشاو و ایم پی اے آصف خان کی زیر صدارت پرئس ریویو ا کا اجلاس ہوا جس میں ایم پی اے پیر فدا‘ ایم پی اے صلاح الدین ‘ایم پی اے ملک واجد ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوید ا کبر ‘ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عمیر علی ‘ اے سی کینٹ نادیہ ‘اے سی شاہ عالم ڈاکٹر عائزہ ‘ایجوکیشن سے ای ڈی او ثمینہ غنی ‘ ای ڈی او میل سجاد ‘ ایکسین بلڈنگ ڈویژن ون جویریہ اوردیگر نے شرکت کی اجلاس میں سبسڈائز ڈ آٹے کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا انہوں نے کہاکہ سبسڈ ا ئزڈ آٹے کو عوام کےگھروں کی دہلیز پر فراہم کیاجا رہا ہے جس پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ارباب جہاندار اور آصف خان نے کہاکہ عوام کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور تما م حلقوں میں سلسلہ وار عوام کو آٹافراہم کیاجارہاہے اجلاس میں محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ تعلیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا جس پر ڈیڈیک چیئرمین ارباب جہانداد اور ایم پی اے آصف خان نے کہاکہ محکمہ تعلیم اور پی اینڈ ڈی میں کوئی لیزان نہیں ہے جسکی وجہ سے محکمہ تعلیم سکولوں کی بحالی ‘ مرمت اور دیگر کاموں میں سستی کا مظاہرہ کررہی ہیں جس پر انہوں نے محکمہ تعلیم اور پی اینڈ ڈی کو آپس میں روابط تیز کرنے اور سکولوں کے جو منصوبے شرو ع ہیں ان پر کام تیز کرنے کی ہدایات جار ی کردی