عالمی منڈی میں تانبے کے نرخ دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

September 28, 2022

لندن (اے پی پی)عالمی منڈی میں تانبے کے نرخ دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔لندن میٹل ایکسچینج میں تانبے کی مستقبل کی تجارت کے دوران تانبے کے نرخ 3.4 فیصد کمی کے ساتھ 7420ڈالر فی ٹن پر آ رہے جو کہ 25جولائی کے بعد کم ترین فی ٹن قیمت ہے،جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں استحکام اور دھاتوں کی طلب میں کمی آنے کے خدشات ہیں ۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق تانبے کے نرخ آنے والے ہفتوں میں 7ہزارڈالر فی ٹن سے نیچے آنے کے امکانات ہیں۔