اٹلی میں انتخابات، انتہائی دائیں بازو کا اتحاد کامیاب

September 28, 2022

روم (نیوز ڈیسک) اٹلی میں انتہائی دائیں بازو کے اتحاد نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی،جس کے بعد جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں گی۔ ادھر حکومتی اتحاد نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم ماریو ڈریگی کے کمزور اتحاد کے ٹوٹنے کے وجہ سے ان کی حکومت گر گئی تھی۔ جولائی میں فائیو اسٹار موومنٹ نے حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی تھی اور ڈریگی نے اپنا استعفا دے دیا تھا۔اس کے بعد سے ملک سیاسی بحران کا شکار تھا ۔