PAC اجلاس، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ ہے، سیکرٹری پٹرولیم

September 28, 2022

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)پی اے سی کے اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم علی رضا بھٹہ نے موسم سرما کے دوران ملک بھر میں گیس کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔ اجلاس کے دوران نور عالم خان نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے گرمیوں میں بجلی غائب سردیوں میں گیس، کیا ایل این جی خریداری سے سردیوں کیلئے گیس دستیاب ہوگی۔ملک میں ابھی بھی گیس کی قلت ہے اور گزشتہ دو سال سے ملک میں گیس بحران ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کی سربراہی میں پی اے سی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولم ڈویژن کی سال 2019-20 کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔