33ملین افراد ذیابیطس کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں، طبی ماہرین

September 28, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ذیابیطس میں تیسرے نمبر پر ہے اور 33 ملین افراد ذیابیطس کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ملک میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 18.9 فیصد لوگ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔یہ بات ماہرین صحت نے پریونشن اینڈ کنٹرول آف نان کمیونیکیبل ڈیزیزز پروگرام، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے نجی یونیورسٹی میں نوجوان نسل میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات اور روک تھام کے موضوع پرمنعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔