بچے کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے پر معلم کو 25 سال قید، 10لاکھ جرمانہ

September 28, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان ذولفقار احمد نعیم نے کمسن بچے کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث معلم کو 25 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزم نے بچے کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جو ثابت ہو گیا ہے جبکہ اس کیس میں لگے بدفعلی کے الزام کو ثابت نہیں کیا جا سکا قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ قطب پور ملتان کے مطابق ملزم محمد ابراہیم جو کہ کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن پور کا رہائشی اور معلم ہے۔ ملزم نے گزشتہ سال 23 اکتوبر کو بچے کو ہراسگیکانشانہ بنایا تھا۔