12ربیع الاول کیلئے بہترین انتظامات کرینگے ، زبیر علی

September 28, 2022

پشاور ( وقائع نگار) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ 12ربیع الاول کیلئے بہترین انتظامات کئے جائینگے اور فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی جبکہ جلسوں کیلئے بھی بہترین انتظامات کئے جائینگے گذشتہ روز ادارہ تبلیغ الاسلام کے سربراہ سید فیاض علی شا ہ کی سربراہی میں وفد نے مئیر پشاو ر حاجی زبیر علی کو 12 ربیع الاول کے انتظامات اور دیگر لوازمات کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے بتایاکہ ہر سال 12ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے اور قصہ خوانی گھنٹہ گھر، ریتی بازار میلاد چوک ʼپرانی سبزی منڈی اور دیگر علاقوں میں بہترین انتظامات کئے جاتے ہیں اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ 12ربیع الا ول کومذہبی ہم آہنگی سے منایا جائیگا اس سلسلے میں بہترین انتظامات کئے جائینگے۔ اس موقع پر انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز ایس ایس پی ٹریفک ڈبلیو ایس ایس پی کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے 12 ربیع الاول کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ12 ربیع الاول کے موقع پر قصہ خوانی بازار پرانی سبزی منڈی کریم پورہ بازارمیلاد چوک اورانکے ساتھ ملحقہ بازاروں کوسجایا جائیگا اور تمام ضروری اقدامات کئے جائینگے جبکہ ڈبلیو ایس ایس پی کو بہترین صفائی کی ہدایا ت بھی جاری کردی گئیں اس موقع پر ادارہ تبلغ الاسلام نے 12 ربیع الاول کے جلوس کا شیڈول بھی مئیر پشاور کے حوالے کیا