ثاقب اعجاز کیلئے دعائے صحت کی اپیل

September 29, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے انچارج ثاقب اعجاز کی طویل علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام کارکنان اور حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ ثاقب اعجاز کیلئے صحت و سلامتی کی دعا کریں۔