سندھ کی روزانہ 8 لاکھ بوری گندم میں سے 4 لاکھ کراچی کی ضرورت، صوبائی وزرأ

September 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن ، سید ناصر حسین شاہ اور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے سندھ حکومت نے بڑا اقدام کیا ہے اور 700مقامات پر عوام کو 65روپے فی کلوگرام نرخ پر آٹا فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے، پورے سندھ میں روزانہ 8لاکھ بوریوں کی ضرورت ہے جبکہ کراچی میں4لاکھ گندم کی بوریوں کی روزانہ ضرورت ہے ، گزشتہ روز کراچی میں 25؍ ہزار آٹے کے تھیلے دستیاب کئے گئے تھے جوکہ شام تک سب ختم ہو چکے تھے۔