کابینہ کمیٹی کااجلاس،امن وامان کی صورتحا ل کاجائزہ

September 29, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر پارلیمانی امور، کوآپریٹوز و تحفظ ماحول محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں انگلینڈ ٹیم کے دورہ لاہور اور صوبے میں لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے لاہور میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو 3 میچ کھیلنے ہیں۔ حکومت کی طرف سے انگلینڈ کی ٹیم کو وی وی آئی پی کا سٹیٹس دیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے دوران شہریوں کیلئے ٹریفک کے کم سے کم مسائل پیدا ہونے چاہئیں۔ کابینہ کمیٹی نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہوٹل میں قیام کے دوران عام لوگوں کے میل جول پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ پی سی بی کے نوٹس میں لایا جائے۔ صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ مہمان ٹیم کیلئے طے شدہ سکیورٹی پروٹوکول پر عملدرآمد ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور میں 6 اکتوبر سے پاکستان جونیئر لیگ بھی شروع ہوگی