امپورٹڈ وزیرخزانہ ،لوٹ مارکانیادورشروع ہوگا،میاں محمودالرشید

September 29, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے اسحق ڈار نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا امپورٹڈ وزیر خزانہ آگیا ہے اب لوٹ مار کا ایک اور دور شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اب پاکستان پر حکومت کرنے کے لیے صرف عدالتی سزا یافتہ، مفرور، بھگوڑے اور ضمانتی ہی رہ گئے ہیں۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے۔عمران خان نے قوم کا شعور بیدار کر دیا ہے۔اب قوم لٹیروں اور ڈاکوؤں کو زیادہ دیر برداشت نہیں کرے گی۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ پی ٹی آئی لٹیروں کے خلاف عوام کی توانا آواز بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے اور غریب آدمی کو مہنگائی اور لٹیروں سے نجات دلائیں گے۔