ہائیکورٹ:توہین عدالت کی درخواست پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے جواب طلب

September 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس شکیل احمد نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ان سے 6 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا، ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے خانیوال کے رہائشی ظفر علی شاہ کی برطرفی کے خلاف رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی خانیوال کو ہدایت کی ہے کہ اس کی دادرسی ایک ہفتہ میں کی جائے،لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس عابد حسین چٹھہ نے حکومت کی جانب سے اراضی حاصل کرنے کے بعد معاوضہ ادا نہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔