اکبرپورہ میں جشن عید میلاد النبی کے اجتماعات کا سلسلہ شروع

September 29, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)ممتاز روحانی پیشوا اور پیر طریقت و رہبر شریعت پیر سید عبید اللہ شاہ باچا پیر سید پنجو خیل کی سرپرستی میں اکبر پورہ و نواحی علاقوں میں جشن عید میلاد النبی کے اجتماعات کا سلسلہ شروع ہو گیا جو ایک ماہ تک جاری رہے گا جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں اکبر پورہ اور نواحی علاقوں میں 53مقامات پر خصوصی اجتماعات ہوں گے۔13اکتوبر کو عثمان آباد اکبر پورہ میں جامع مسجد عثمانیہ میں خصوصی اجتماع ہو گا27اکتوبر کو اکبر پورہ اڈہ میں اجتماع ہو گا جس سے تحریک لبیک کے صوبائی امیر علامہ محمد شفیق امینی خطاب کریں گے جبکہ چودہ اکتوبر کو بعداز نماز جمعہ اکبر پورہ میں پیر سید عبید اللہ شاہ باچا کی قیادت میں بڑی ریلی نکالی جائے گی۔