این سی 27 شیخ آباد میں بجلی کی لٹکتی تاریں وبال جان بن گئیں

September 29, 2022

پشاور(لیڈیرپورٹر)این سی 27 شیخ آباد میں بجلی کی لٹکتی تاریں اہالیان علاقہ کے لئے وبال جان بن گئیں ہیں گلی کوچوں میں عرصہ دراز سے بجلی کی لٹکتی تاروں کے باعث جانی نقصان کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے علاقہ کے چیئرمین فضل وہاب صافی کے مطابق شیخ آباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بوسیدہ اور لٹکتی تاروں کو ٹھیک کرنے کے لئے متعدد بار واپڈا کے متعلقہ حکام کو آگاہ کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے انہوں نے واپڈا کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر مزکورہ علاقہ کا سروے کرکے لٹکتی تاروں کا سنگین مسئلہ حل کریں بصورت دیگر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔