پشاور(جنگ نیوز) انصاف یوتھ ونگ پشاور کے صدر میاں عدنان نے کہا ہے کہ دلہ ذاک روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر اور بیوٹیفیکیشن کا کام جاری ھے لیکن صوبائی قیادت بار بار کبوتر چوک کے نام سے پکارتے ہیں جبکہ یہ چوک اس حلقے سے عوامی نیشنل پارٹی کے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عالم زیب خان جو شہید کیا گیا تھا کے نام سے منسوب ھے۔ عدنان نے بتایا کہ چوک نام تمام سرکاری ریکارڈ کے مطابق عالم زیب شہید چوک ھے جبکہ شہید عالم زیب کا برخوردار پاکستان تحریک انصاف کا سرگرم کارکن ھے۔ صدر یوتھ ونگ نے مزید کہا کہ چوک کا نام تبدیل کرنے یا پکارنے سے ہمارے کارکن شہید عالم زیب کے بیٹے کے دل کو ٹھیس پہنچتا ھے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کا ایساکرنے پر شدید احتجاج کیا جائے گا اور اپنے کارکن کے صف میں کھڑا ھوں گا جبکہ عالم زیب شہید چوک کا نام تبدیل کرنے کا ہرگز حمایت نہیں کیا جائے گا۔