فیملی سے 30 لاکھ کے زیورات چھین لئے گئے، شہری 8 گاڑیوں، 29 موٹرسائیکلوں سے محروم

September 29, 2022

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں 22موٹرسائیکلوں ،نقدی اوردیگراشیاء جبکہ اسلام آباسے بھی چار گاڑیاں ، 9 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ نوسربازعورتوں نے خاتون کو تنخواہ سے محروم کردیا،تھانہ آراے بازار کو سلیمہ بی بی نے بتایاکہ وہ بنک سے اپنی تنخواہ نکلوا کر گولڑہ موڑ جانے کیلئے ویگن میں بیٹھی جس میں پہلے سے تین عورتیں بیٹھی ہوئی تھیں جنہوں نے مجھے اپنی باتوں میں لگا لیا اورکچھ فاصلے پر پہنچ کرکنڈیکٹر نے مجھے کہا کہ آپ فرنٹ سیٹ پر آ جائیں جب میں گاڑی سے اتری تو یک دم انہوں نے گاڑی بھگا لی ،میں نے اپنا پرس چیک کیا تو اس میں سے 50ہزار روپے غائب تھے جو انہوں نے چوری کر لئے۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں تین موٹرسائیکل سوار جعفر علی سے اسلحہ کی نوک پر اس کاموٹر سائیکل ،2 موبائل اورتین سوروپے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ محلہ حافظ آبادمیں تین مسلح لڑکے وقاص علی کے مکان میں داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پران سے 4 موبائل اور 82ہزار400روپے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں محمد سرور اوراس کادوست محمد انور موٹر سائیکل پر آ رہے تھے کہ مہر کالونی پلی کے پاس 2 نا معلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر اس کا موٹر سائیکل اور محمد انور سے موبائل اور بٹوا جس میں 15 ہزار روپے اور موٹر سائیکل کی اوریجنل کاپی تھی چھین کرفرارہوگئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمحمد بدر منیر کاموٹر سائیکل چھین کرلے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ بی بلاک میں حمزہ لیاقت فیملی کے ہمراہ گاڑی میں گھر کے باہر پہنچے تو اچانک2نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر آگئے جو ان سے گن پوائنٹ پرطلائی زیورات مالیتی 30لاکھ ، موبائل اور 20ہزارروپے چھین کرفرار ہو گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈپر نامعلوم موٹرسائیکل سوار جواد ناصر سے اسلحہ کی نوک پر موبائل، ڈبل روڈپر دونامعلوم مسلح ملزمان سید رضا علی نقوی کی دکان سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ روپے اور موبائل چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ شالے ویلی میں احتشام علی کو دو موٹر سائیکل سواروں نے موبائل چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر فائرمارکرزخمی کردیا ۔ دریں اثناءتھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں بھی گن پوائنٹ پر موبائل چھیننے کی کوشش میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا ۔ شہر کے دیگر تھانوں کی حدود میں بھی متعدد افراد موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے ۔ تھانہ سہالہ کے علاقہ گلی نمبر 9 سیکٹر آئی 10 تھری میں علی امجد قاضی کو ملازمین سمیت اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر دو اے ٹی ایم کارڈ ،موٹرسائیکل رجسٹریشن کاپی، موبائلز اور 24 لاکھ روپے لوٹ لئےگئے۔تھانہ آبپارہ کے علاقے میں ضیاء الرحمن سے موبائل ،تھانہ شالیمار کے علاقے ایف 11 مرکز میں محمد کاشف سے نقدی ،پلاٹ فائل اور موبائل فون ،تھانہ رمنا کے علاقے گول پارک سٹریٹ نمبر 19 جی 10 میں رحم سید سے نقدی ،تھانہ سہالہ کے علاقے کاک پل میں شیر محمد سے ٹرک ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سیکٹر آئی 10 میں مسلم شاہ سے موبائل اور نقدی اور سروس روڈ پر محمد نعمان سے موٹر سائیکل ،موبائل اور نقدی اڑا لی گئی ۔ شہر کے دیگر تھانوں کی حدود سے بھی متعدد افراد موبائل، فونز ، نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء وے محروم ہو گئے ۔