لفٹ گرنے سے محنت کش جاں بحق

September 29, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دکان میں صفائی کرتے ہوئے لفٹ گرنے سے 18سالہ محنت کش جاں بحق ہوگیا،ریسکیو 1122کے مطابق کمرشل مارکیٹ ففتھ روڈپرواقع ایک شاپ میں ساحل صفائی کررہاتھاکہ اچانک لفٹ اس کے سرمیں آکرلگی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ دریں اثناءراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے دوافراد کوزخمی کردیاگیا۔ واقعات تھانہ دھمیال کے علاقوں میں پیش آئے۔