پنجاب، یونیورسٹی کالجزمیں عمران خان کے نظریات کی ترویج کا منصوبہ

September 29, 2022

لاہور (پرویز بشیر ) تحریک انصاف نے عمران خان کے احکامات کی روشنی میں پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اپنے نظریات اور خیالات کی ترویج اور فروغ کے لئے جو منصوبہ بنایا ہے اس کے تحت مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی خطاب کر رہے ہیں .

عمران خان نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے گفتگو کر کے انہیں اس پروگرام میں مدد کرنے کی ہدایت کی تھی یہ پروگرام ایک ماہ کا ہے اور اس میں تمام اہم تعلیمی ادارے شامل ہیں کسی قانونی جواز سے بچنے کے لئے پنجاب حکومت نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے اس پروگرام کو آگے بڑھایا ہے۔