اقوام متحدہ کا سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش

September 29, 2022

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں متعدی امراض اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے پھیلا ئوپر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ سیلاب نے صحت کے تقریباً 1ہزار500 مراکز کو بھی نقصان پہنچایا ہے، سندھ اور بلوچستان صوبوں میں متعدد سیلاب زدہ اضلا ع میں متعدی امراض اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا بڑھتا ہوا پھیلا باعث تشویش ہے ۔