بینک سے خریدی ہوئی گاڑی خریدنا

September 30, 2022

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔اگر کسی شخص نے بینک سے گاڑی خریدی ہو اور اب وہ بیچنا چاہ رہا ہو تو ہم اس سے وہ گاڑی خرید سکتے ہیں؟ جب کہ ہمارا بینک سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ،جو کچھ لینا دینا ہے ،وہ وہی شخص کرے گا، ہم صرف اسے گاڑی کی قیمت دیں گے؟

جواب:۔ اگر کسی شخص نے بینک سے گاڑی خریدی ہو اور وہ بیچنا چاہ رہا ہو تو آپ کے لیے قیمت مقرر کرکے نقد یا اُدھار یہ گاڑی خریدنا جائز ہے، بشرط یہ کہ قیمت یا قسطوں کی ادائیگی میں آپ کو بینک کے حوالے نہ کرے۔